چیف منسٹر قومی والی بال چیمپئن شپ 27 فروری سے شروع ہوگی

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی

جمعہ 17 فروری 2017 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چیف منسٹر قومی والی بال چیمپئن شپ 27 فروری سے قیوم سٹیڈیم ، پشاور شروع ہوگی ، خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقارنے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سی11 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میںپاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پی او ایف ، پاکستان ایئرفورس، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 فروری کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،-