بھارت،2005میں دیوالی کے ہجوم پر حملہ،مسلمان شہری کو دس سال قید

ْمجرم ڈار12سال کی جیل کاٹ چکا ہے لہذااسے اب بری کردیاجائے،دیگردوملزمان کو بھی بری کردیاگیا

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

بھارت،2005میں دیوالی کے ہجوم پر حملہ،مسلمان شہری کو دس سال قید
ئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ایک بھارتی عدالت نے 2005ء میں نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو 10 برس قید کی سزا جبکہ دو دیگر کو بری کر دیا ہے۔ ان دھماکوں میں 62 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی پٹیالا ہاؤس کورٹ نے طارق احمد ڈار کو ان دھماکوں میں ملوث ہونے پر 10 برس قید کی سزا سنائی۔

اکتوبر 2005ء میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی سے قبل نئی دہلی کی دو پر ہجوم مارکیٹوں میں ہونے والے ان دھماکوں میں سینکڑوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ چونکہ ڈار پہلے ہی اپنے مقدمے کے فیصلے کے انتظار میں 12 برس جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار چکا ہے لہذا اب اسے رہا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو دیگر ملزمان محمد حسین فضلی اور محمد رفیق شاہ کو اس مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت نے اس فیصلے کی وجہ نا کافی شواہد کو قرار دیا۔فضلی کے وکیل سوشیل بجاج نے فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے تین میں سے دو ملزمان کو اس مقدمے سے بری قرار دیا ہے جبکہ تیسرے کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سزا سنائی۔ بجاج کا مزید کہنا تھاکہ اگر ان افراد کے خلاف کوئی اور مقدمات نہیں ہیں تو عدالت نے کہا ہے کہ انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :