روس کے ساتھ مختلف امورپر معاملات آگے بڑھانے کا تیار ہیں،امریکا
منسک معاہدے پر عمل کرنے سے مشرقی یوکرائن کے مسلح تنازعے کی شدت میں کمی کا امکان ہے امریکی وزیرخارجہ کی روسی ،سعودی،اماراتی ہم منصب،عالمی ایلچی سے ملاقاتیں،شام،یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
جمعہ 17 فروری 2017 12:10
(جاری ہے)
ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا روس کے ساتھ مختلف امور پر معاملات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے کیونکہ کئی ایسے مشترکہ مسائل ہیں جہاں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اشد ضروری ہے۔
ریکس ٹلرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو حکومت کے لیے یوکرائن کے تنازعے کے حوالے سے منسک معاہدے پر اپنے اعتماد کا اظہار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منسک معاہدے پر عمل کرنے سے مشرقی یوکرائن کے مسلح تنازعے کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ اپنا یہ بیان دینے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کے مزید سوالات سننے سے احتراز کیا۔روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ٹلرسن کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں خاص طور پر شامی تنازعے کی موجودہ صورت حال پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ اس کے علاوہ یوکرائن اور افغانستان کو بھی گفتگو کے موضوعات میں شامل کیا گیا۔ روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ انہوں نے اس ملاقات میں امریکی پابندیوں کو گفتگو کا حصہ نہیں بنایا۔ لاوروف کے مطابق اس پہلی ملاقات میں بنیادی طور پر مشترکہ مفادات اور انسداد دہشت گردی پر بات کی گئی۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ جرمن شہر بون میں ملاقات کی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان پر قابو پا لیا جائے گا۔ الجبیر نے کہا کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ سعودی حکومت معاملات آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔جی ٹوئنٹی کے حاشیے میں امریکی وزیر خارجہ نے فرانس کے علاوہ خلیجی ریاستوں عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ یمن کے لیے مقرر کردہ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد نے بھی اپنی ملاقات میں امریکی وزیر کو یمنی تنازعے کی صورت حال پر بریفنگ دی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.