ٹرمپ کا سفری پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان

وزارت انصاف مائیکل فلن کو ہٹائے جانے کی وجہ بننے والے خفیہ معلومات کے افشاء کے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کرے ملک میں بہت سے صحافتی ادارے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں، یہ بے لگام صحافتی ادارے اور ذرائع ابلاغ شفافیت کے فقدان کا شکار ہیں،امریکی صدرکی وائیٹ ہائوس میں پریس کانفرنس

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

ٹرمپ کا سفری پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر آئندہ ہفتے جاری کرنے کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اندرون ملک افراتفری اور بیرونی کشیدگی ان کی پیدا کردہ نہیں بلکہ انہیں ورثے میں ملی ہے۔ امریکی انتظامیہ تمام مسائل کو باریکی کے ساتھ اور متوازن شکل میں حل کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے پالیسی پر قائم ہیں۔

ایک وفاقی عدالت نے پناہ گزینوں اور سات مسلمان اکثریتی ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی میں رکاوٹ ڈالی ہے مگر وہ آئندہ ہفتے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد اپنی قوم کے تحفظ کے لیے ایک نیا اور جامع حکم نامہ جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزارت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سلامتی کے برطرف مشیر کو ہٹائے جانے کی وجہ بننے والے خفیہ معلومات کے افشاء کے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کا کوئی عہدیدار حساس معلومات کیسے افشاء کرسکتا ہے۔ ‘راز لیک کرنا سنگین جرم ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ راز افشاء کرنے کا معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اسے خفیہ اداروں کے عہدیداروں کو سونپ دیا گیا ہے۔ میں نے وزارت انصاف سے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ راز افشاء کرنے کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے۔صدر ٹرمپ نے تنقید کرنے والے ابلاغی اداروں کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ملک میں بہت سے صحافتی ادارے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ بے لگام صحافتی ادارے اور ذرائع ابلاغ شفافیت کے فقدان کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :