امریکی ریٹائرڈ وائس ایڈمرل نے ٹرمپ کا مشیر بننے سے انکار کرد

ایڈمرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انتظامیہ کو بتا دیا ہے وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے،وائٹ ہائوس

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

امریکی ریٹائرڈ وائس ایڈمرل نے ٹرمپ کا مشیر بننے سے انکار کرد
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے چنے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 60 سالہ ایڈمرل ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان وجہ تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایڈمرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔اس وقت ایڈمرل ہارورڈ ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکی دفاعی کانٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کے سربراہ ہیں۔ان کے بعد اس عہدے کے لیے پسندیدہ ناموں میں جنرل ڈیوڈ پیٹریئس اور جنرل فلن کی جگہ عارضی طور پر یہ ذمہ داری نبھانے والے ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ کی حکمران جماعت رپبلکن پارٹی کے نمایاں ارکان نے بھی قومی سلامتی کے لیے صدر ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل فلن کے روسی حکام سے رابطوں کی وسیع تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :