راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، حساس عمارتوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا
تازہ ترین : 1
راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، حساس عمارتوں کا کنٹرول پاک فوج نے ..

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، حساس عمارتوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) سیہون شریف میں دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور حساس عمارتوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اور اڈیالہ جیل کے ساتھ ساتھ بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاک فوج تعینات کر دی گئی ہے جبکہ دیگر حساس عمارتوں کا کنٹرول بھی پاک فوج نے سنبھال لیا ۔ شہر بھرکے داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی جوان تعینات ہیں جبکہ شہر میں داخل ہونے والوں کی پوری طرح تلاشی لی جا رہی ہے اور مساجد کے باہر ایلیٹ کمانڈوز تعینات ہونگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 12:04:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں