دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا
تازہ ترین : 1
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے درگاہ لال شہبازقلندر پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکا کہنا ہے کہ امریکا خطے کے استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 12:04:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں