دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
تازہ ترین : 1
دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ..

دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی‘ بلوچستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ مساجد‘ امام بارگاہوں‘ مزارات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 12:04:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں