دہشت گرد حملے کے مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 12:04

دہشت گرد حملے کے مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،سیکرٹری ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) اقوام متحدہ نے سیہون شریف دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سہیون شریف دھماکے کی مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کے مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :