راولپنڈی : سکیورٹی ہائی الرٹ ، اہم عمارتوں پر پاک فوج کے دستے تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 11:33

راولپنڈی : سکیورٹی ہائی الرٹ ، اہم عمارتوں پر پاک فوج کے دستے تعینات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے اہم عمارتوں پر پاک فوج کے دستے تعینات کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی کی اہم عمارتوں جن میں اڈیالہ جیل اور بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہیں ، پر پاک فوج کے دستے تعینات کر دئے گئے ہیں۔ سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے بعد فول پروف بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی میں موجود تمام حساس مقامات پر بھی پاک فوج تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :