نیو یارک فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل نے حجاب پہن کر ریمپ پر واک

19 سالہ حلیمہ عدن نے نیو یارک فیشن ویک کے ساتویں روز ریمپ پر انٹری دی

جمعہ 17 فروری 2017 11:59

نیو یارک فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل نے حجاب پہن کر ریمپ پر ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)نیو یارک فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل نے حجاب پہن کر ریمپ پر واک کی ۔حلیمہ عدن اس سے قبل مس منی سوٹا کے مقابلے میں بھی حجاب پہن کر شرکت کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

19 سالہ حلیمہ عدن نے نیو یارک فیشن ویک کے ساتویں روز ریمپ پر انٹری دی ۔صومالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی حلیمہ عدن اب امریکی شہری ہیں ۔انہوں نے گزشتہ سال مس منیسوٹا کے مقابلے میں حجاب پہن کر شرکت کرنے والی پہلی مسلمان خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔