ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل‘ اداکارہ ایمی جیکسن نے سائبر سیل کو شکایت درج کرا دی

اداکارہ جب لندن سے ممبئی پہنچیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کا موبائل فون ہیک ہو چکا ہے

جمعہ 17 فروری 2017 11:38

ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل‘ اداکارہ ایمی جیکسن نے سائبر سیل کو شکایت ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا موبائل فون ہیک کرکے اس میں موجود ان کی ذاتی تصاویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا ہے جس سے انھیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبریں ہیں کہ ایمی جیکسن کے ساتھ یہ واقعہ لندن میں رونما ہوا۔

(جاری ہے)

آئی کلائونڈ تک رسائی نہ ہونے پر وہ ایک موبائل سٹور پر گئیں لیکن جب وہ ممبئی پہنچیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کا موبائل فون ہیک ہو چکا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ڈنر کے موقع پر لی گئی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔ اسی طرح موبائل میں موجود دیگر ڈیٹا بھی ہیکرز کے ہتھے لگ گیا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد ایمی نے لندن، ممبئی اور اپنے آبائی علاقے میں سائبر سیل کو شکایت درج کرا دی۔