سنجے دت کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی

فلم ’’بھومی‘‘ میں ان کے مد مقابل نوجوان اداکارہ آدتیہ رائے حیدری مرکزی کردار ادا کریں گی

جمعہ 17 فروری 2017 11:38

سنجے دت کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے جیل سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد فلم ’’بھومی‘‘ سے انڈسٹری میں واپس قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی نصیب ملی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کے لیے کافی تگ ودود کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور اپنے فنی کیرئیر کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار تھے لیکن اب ہدایتکار امنگ کمار نے سنجو بابا کی امیدپوری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :