سیہون شریف خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 فروری 2017 11:15

سیہون شریف خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2017ء) سیہون شریف خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ انچارج کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں خود کش بمبار مرد لگتا ہے۔ تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیہون شریف میں خودکش حملے کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کرلیے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں خود کش بمبار مرد لگتا ہے۔ اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ خود کش حملہ آور کوئی عورت بھی ہوسکتی ہے۔راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔