19بند بجلی گھروں کو32ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں-آڈیٹرجنرل پاکستان کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 فروری 2017 10:55

19بند بجلی گھروں کو32ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں-آڈیٹرجنرل پاکستان ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2017ء) آڈیٹرجنرل پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ سال2011سے2013کے دوران 19بند بجلی گھروں کو 32 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی جبکہ 19 بجلی گھر بند تھے۔

(جاری ہے)

بجلی گھر وں کو چلانے کے بجائے الٹا بند رکھنے پر انہیں اربوں روپے سے نواز دیا گیا۔

یہ ادائیگیاں 2011 سے 2013 تک کی گئیں۔بجلی گھروں کو اس بنیاد پر بندظاہر کیا گیاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زائد ہے۔ حقیقت میں اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ سے زیادہ اور لوڈ شیدنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تھا۔معاہدے کے مطابق حکومت بجلی پوری ہونے پر بند بجلی گھروں کو بھی ادائیگیوں کی پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :