دہشت گردی کا خطرہ:پولیس کے افسران کو نقل وحرکت خفیہ رکھنے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 فروری 2017 10:55

دہشت گردی کا خطرہ:پولیس کے افسران کو نقل وحرکت خفیہ رکھنے کی ہدایت
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پر آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے تمام پولیس افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس میں پولیس افسران کو اپنی نقل و حرکت خفیہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے-پولیس افسران کو اپنے روٹس کو روزانہ تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی سے پہلے اور بعد میں گروپوں کی بجائے الگ الگ حرکت کریں، گاڑیوں کو محفوظ جگہ پر پارک کریں اور ناکہ بندی اور ڈیوٹی پوائنٹس پر محفوظ جگہ میں پوزیشن لیں۔

مراسلے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ تمام پولیس افسران آتے جاتے مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔ مراسلہ جاری کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر پنجاب پولیس کی جانب سے افسران کو ٹیلی فون کر کے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور کے تمام تھانوں اور پولیس افسران کے دفاترکی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے-