یورپی یونین کا امریکا کی جانبدارانہ تجارتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار

جمعہ 17 فروری 2017 11:08

یورپی یونین کا امریکا کی جانبدارانہ تجارتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے تجارتی شعبوں میں امریکا کی جانبدارانہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے مالی امور کے سربراہ پیر موسکویسی نے اپنے ایک بیان میںخبر دار کیا ہے کہ گذشتہ نصف صدی کے ثمرات کو اتنا خطرہ کبھی لاحق نہیں ہوا کہ جتنا امریکا میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد لاحق ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنے ملک کو سب سے اوپر اور پہلے مقام پر لے جانا چاہتے ہیں مگر ان کی پالیسیوں نے یورپی یونین کی سہولیات بلکہ یورپ کے امن و سلامتی کو ہی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی تفصیلات سے تو واقف نہیں ہیں مگر اتنا جانتے ہیں کہ امریکا کی موجودہ حکومت کے رجحانات ماضی کی حکومتوں سے کہیں زیادہ قوم پرستانہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :