امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے بجٹ سربراہ کی نامزدگی کی توثیق کر دی

جمعہ 17 فروری 2017 11:08

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے بجٹ سربراہ کی نامزدگی کی توثیق کر دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس بجٹ آفس کے لیے نامزد امیدوار مِک ملوینی کے نام کی توثیق کر دی ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق مِک ملوینی ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن پارٹی کے رٴْکن ہیں۔ سینیٹ میں اٴْن کے حق میں 51 جب کہ مخالفت میں 49 ووٹ پڑے۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کی کمیٹی کے چیرمین جان مکین نے، جو شاید ٹرمپ انتظامیہ کے سخت ترین ناقد خیال کیے جاتے ہیں، ملوینی کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

مکین نے کہا کہ ملوینی گذشتہ چھ برس سے ایوانِ نمائندگان میں گزارے ہیں جس دوران ہماری فوج کے خلاف قومی قرضہ جات میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ملوینی کی نامزدگی کی منظوری سے ٹرمپ کے آئندہ بجٹ پلان کو آخری شکل دینے میں مدد ملے گی جس کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :