ٹرمپ قومی سلامتی کے مشیر کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہاورڈ کا عہدہ سنبھالنے سے انکار

جمعہ 17 فروری 2017 11:07

ٹرمپ قومی سلامتی کے مشیر کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار ریٹائرڈ وائس ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے چنے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہاورڈ نے عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 60 سالہ ایڈمرل ہاورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایڈمرل ہاورڈ نے ذاتی وجوہات کا کہہ کر انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ وہ یہ عہدہ نہیں لیں گے۔اس وقت ایڈمرل ہاورڈ ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکی دفاعی کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کے سربراہ ہیں۔اس کے بعد اس عہدے کے لیے پسندیدہ نامموں میں جنرل ڈیوڈ پٹریاس اور جنرل فلن کی جگہ عارضی طور پر یہ ذمہ داری نبھانے والے ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ شامل ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جنرل مائیکل فلن کو صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ بات چیت کے دوران روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو زیرِ بحث لانے کے الزامات کے بعد یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :