لیبیا کی اپنے دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی بحالی کے لیے نیٹو سے درخواست

جمعہ 17 فروری 2017 11:07

لیبیا کی اپنے دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی بحالی کے لیے نیٹو سے درخواست
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ شمالی افریقی ملک لیبیا نے درخواست کی ہے کہ نیٹو اس کے دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی بحالی اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد کرے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کی اس درخواست کا ذکر نیٹو وزرائے دفاع کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ نیٹو نے اٹلی کے شہر نیپلز میں تعاون کے ایک نئے مرکز کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ مرکز تنازعات کے شکار ممالک سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لے کر دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں نیٹو کی رہنمائی کرے گا۔واضح رہے کہ نیٹو نے گزشتہ برس لیبیا کی یونٹی حکومت کی مدد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :