انجلیق کربر اور اگنیسکا راڈوانسکا کو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعہ 17 فروری 2017 11:07

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جرمنی کی انجلیق کربر اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں روس کی ڈاریا کاسا ٹکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جرمنی کھلاڑی انجلیق کربر کو 6-4، 6-0 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :