کرائسٹ چرچ کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے کو کسی اور مقام منتقل کئے جانے کا امکان

جمعہ 17 فروری 2017 11:07

کرائسٹ چرچ کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ..
کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ون ڈے کے مقام میں تبدیلی کئے جانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے 22 فروری کو شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ کے جنگلوں میں آگ لگنے اور اس کے تیزی سے رہائشی علاقوں کی طرف پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینکڑوں گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے، نیوزی لینڈ حکومت نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹر کی مدد کیلئے فوج تعینات کر دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان کے مطابق ہم کرائسٹ چرچ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے کو کسی اور مقام منتقل کر دیں گے۔ کیوی قائد کین ولیمسن نے بھی کرائسٹ چرچ کے لوگوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان یکم مارچ کو شیڈول چوتھے ون ڈے کو نیپیئر سے ہملٹن منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :