میپل لیف سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 12فیصد کا اضافہ

جمعہ 17 فروری 2017 11:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) میپل لیف سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 12فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی نے 2.62 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.97 روپے تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا دسمبر2016ء کے دوران کمپنی کی سیلزمیں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں11فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلزکا حجم 11.92 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ کمپنی کے منافع میں اضافہ کے پیش نظر ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کیلئے 20فیصد یعنی دو روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔