وسط فروری تک ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 9.515ملین روئی کی گانٹھوں کی خریداری

جمعہ 17 فروری 2017 11:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) رواں سیزن میں وسط فروری تک ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 9.515ملین روئی کی گانٹھیں خریدی ہیں جبکہ گذشتہ سیزن کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی جانب سے 8.390 ملین گانٹھوں کی خریداری کی گئی تھی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی ای) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ سیزن کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 1.125ملین روئی کی زائد گانٹھیں خریدی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں روئی کے برآمد کنندگان نے دو لاکھ2 ہزار356گانٹھیں خریدی ہیں۔ پی سی جی اے کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مقامی مارکیٹ میں کپاس کی آمد میں10.63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنرز کے پاس 10.634 ملین گانٹھیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یکم فروری تک صوبہ پنجاب سے کپاس کی وصولی میں 16.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور6.849 ملین سے زائد روئی کی گانٹھیں موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح سندھ سے کپاس کی وصولی میں گذشتہ سیزن کے مقابلے میں رواں سال 0.79 فیصد کے اضافے سے جنرز کو3.784ملین بیلز وصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے دوران مقامی مارکیٹ میں روئی کی فروخت کا مجموعی حجم 9.717 ملین بیلز تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ سیزن کے اسی عرصہ کے دوران 8.390 ملین بیلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔