خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں متبادل توانائی سے استفادہ کی شرح بہتر ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

جمعہ 17 فروری 2017 11:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں متبادل توانائی کے ذریعہ سے استفادہ کی شرح کہیں بہتر ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی رپورٹ ’’ ریگولیٹری انڈیکیٹرز فار سسٹین ایبل انرجی‘‘( آر آئی ایس ای) کے مطابق بنگلہ دیش اوربھارت کے مقابلہ میں پاکستان متبادل اور گرین انرجی کے وسائل سے زیادہ بہتر استفادہ کررہا ہے اور گرین زون کے حوالے سے پاکستان کے 77 پوائنٹس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے 67 اوربھارت کے 57 پوائنٹس ہیں۔

عالمی بینک نے متبادل ذرائع سے استفادہ کے حوالے سے مختلف ممالک کی کارکردگی اور حکومتوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی جانچ کیلئے لیگل اینڈ ریگولیٹری فریم ورک سمیت متبادل اور گرین انرجی کے ذرائع سے استفادہ کے سلسلے میں مختلف ممالک کے کئے گئے پالیسی فیصلوں کو بنیاد بنایا ہے جس کے مطابق پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں متبادل ذرائع اور گرین انرجی وغیرہ سے توانائی کے حصول اور استفادہ اور ماحولیاتی شفافیت کیلئے جامع اقدامات کئے جار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :