دبئی : شیخ راشد المکتوم کی معمر اماراتی خواتین سے جذباتی ملاقات

جمعہ 17 فروری 2017 07:42

دبئی : شیخ راشد المکتوم کی معمر اماراتی خواتین سے جذباتی ملاقات
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی ملکی اور غیر ملکی عوام کے ساتھ محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔چھوٹے بچوں سے لیکر بڑوں تک سب سے پیار کرنے والی شخصیت کے ملکی اور غیر ملکی شہری دیوانے ہیں ۔ اس بات کا ثبوت گزشتہ روز معمر اماراتی خواتین نے بھی دیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں معمر اماراتی خواتین کی طرف سے شیخ کے لیے دعاﺅں اور شیخ محمد سے پیار کے جذبات نے تو سارا ماحول ہی جذباتی بنا دیا۔

معمر اماراتی خواتین نے شیخ کو ملنے کے بعد ڈھیر ساری دعائیں دی ۔ اس کئی خواتین نے تو شیخ محمد کا ماتھا چوم لیا۔عموماََ عربوںمیں جس سے بہت زیادہ پیار ہوتاہے بڑے اس کا ماتھا چوم لیتے ہیں۔اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کا کہناتھا کہ شیخ محمد ایک پیار کرنے والی شخصیت ہیں ۔ ان سے ہر کوئی پیار کرتا ہے ۔