کویت سٹی :کویت کی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان پر رشوت لینے کا الزام

جمعہ 17 فروری 2017 07:19

کویت سٹی :کویت کی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان پر رشوت لینے کا الزام
کویت سٹی :(اردوپوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):کویتی پارلیمنٹ کی حزب اختلاف کے سابق رکن نے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ کے درجن سے زائد ارکان کو موجودہ حکومت کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے عوض لاکھوں ڈالر رشوت دی گئی تھی۔پارلیمنٹ کے خاص اجلاس میں ریاض العدسانی نے باقاعدہ طورپر تیرہ ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ثبوت پیش کیے ۔جن میں ممبران نے 51ملین کویتی دینار رشوت وصول کی تھی ۔

(جاری ہے)

عدسانی نے ان تیرہ ممبران کی فہرست بھی پارلیمانی کمیٹی کو جمع کروائی ۔عدسانی 2012میں کویتی پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔پارلیمنٹ کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا تھا۔اس کیس کے بعد کویت میں ان ارکان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مظاہرے کیے گئے تھے ۔تاہم حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ اس کیس کی تحقیقات میں وقت لگے لگا ۔