دبئی پولیس نے سکولوں میں سوشل میڈیا پر پابندی کے مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 07:15

دبئی پولیس نے سکولوں میں سوشل میڈیا پر پابندی کے مہم کا آغاز کر دیا
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):دبئی پولیس حکام نے سکولوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق متعدد ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی جانب سے سکولوں میں طالب علموں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کی شکایات کے بعد دبئی پولیس نے باقاعدہ مہم کا اغاز کر دیاہے ۔اس مقصد کے لیے دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر حل ڈھونڈنا شرو ع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس میں ہیومین رائٹس کے ڈرائریکٹر ڈاکٹر محمد المُر کا کہناہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے طالب علم چند منٹ نہیں بلکہ گھنٹوں آن لائن رہتے ہیں جس سے ان کی تعلیم قابلیت پر فرق پڑ رہاہے ۔ متعدد والدین نے بھی اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کا بے جا استعمال کی شکایت کی ہے ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ والدین کو بھی چاہیئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں ۔اور ان کے موبائل یا ٹیب میں کسی بھی طرح کی کوئی سوشل میڈیا ایپ کے استعمال کو روکیں۔کئی طالب علم تو اپنے اساتذہ کی کمرہ جماعت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتے ہیں جس کے بعد اس طالب علم کے خلا ف لیگل ایکشن بھی لیا جا سکتاہے ۔