دبئی مال میں شیر ، ہاتھی اور چیتوں کو اپنے سامنے دیکھنے کا نایاب موقع

جمعہ 17 فروری 2017 07:15

دبئی مال میں شیر ، ہاتھی اور چیتوں کو اپنے سامنے دیکھنے کا نایاب موقع
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):دبئی دنیا کے حیران کردینے والے شہروں میں سے ایک ہے ۔یہاں روز نئی سے نئی ٹیکنالوجی ظہور پذیر ہوتی ہے ۔ایسی ہی ٹیکنالوجی سے اب آپ کو شیر ،ہاتھی ، اور دیگر جنگلی جانور دبئی کے مال میں مل جائیں گے ۔ اوہو گھبرائیے نہیں ! دبئی مال میں نیا ”VRZoo“ یعنی ورچوئل رئیلٹی زوو ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے شروع کیا گیاہے ۔

اس میں نئی تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سے آپ پل بھر میں افریقہ کے جنگلات کی سیر کر سکیں گے ۔ اگر تیراکی او سمندر کی تہوں میں جانے کا شوق ہے تو بھی پل بھر میں سمندر کی تہہ میں سمندری مخلوق کے ساتھ پھرتے ہوئے محسوس کر یں گے ۔منتظمین کا کہناہے کہ ہمارا پہلا مقصد شہریوں خاص طورپر طالب علموں کو تعلیم دینا ہے ۔ جنگلات کی زندگی کے بارے میں سمجھانا ہے ۔اس کی فیس بھی کچھ زیادہ نہیں ہے ۔ 360ڈگری زاویہ کی فوٹیج دیکھنے کے لیےءصرف 30درہم جبکہ سی جی آئی کے لیے 50درہم رکھی گئی ہے ۔