ریاض:2017میں سعودی شہریوں کے لیے 120,000 ہاﺅسنگ یونٹس تیار ہو جائیں گے: سعودی وزارتِ ہاﺅسنگ

جمعہ 17 فروری 2017 07:11

ریاض:2017میں سعودی شہریوں کے لیے 120,000 ہاﺅسنگ یونٹس تیار ہو جائیں گے: سعودی ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):سعودی وزارتِ ہاﺅسنگ نے سعودی شہریوں کے لیے ”سکنی “ کے نام سے پروگرام شروع کیاہے جس کا مقصد بے گھر سعودی شہریوں کو گھر کی سہولت فراہم کرناہے ۔ وزار تِ ہاﺅسنگ کے کا کہنا ہے کہ ادارہ رواں سال کے آخر تک مملکت میں 120,000مکانات کی تعمیر کرکے سعودی خاندانوں کو الاٹ کر دے گا۔120,000مکانات کی تعمیر اور ان کی سعودی شہریوں کو حوالگی پہلے سے تہہ شدہ 280,000مکانات میں سے ہوگی ۔

(جاری ہے)

چوزارتِ ہاﺅسنگ کے ایڈوائزر پرنس سعودی بن طلال کا کہناہے کہ سکنی پروگرام پہلے مرحلے میں 15,653افراد کو مکانات اور فنانشل امداد فراہم کریں گے ۔جبکہ مختلف مرحلوں میں سعودی شہریوں کو مزید مکانات کی حوالگی ہو گی ۔پہلے مرحلے میں مندرجہ ذیل شہروں میں مکانات دیئے جائیں گے۔
تبوک،حفر الباطن،طرائف،زلفی ،العلائ،رفائ،الحسائ،شقرہ،رمہائ،ریاض الخبرائ،جبکہ دوسرے مرحلے میں مدینہ، نعیریہ،غزالہ ،مجمعہ ،بریدہ ، قویعہ،عر عر،قریات،ابہائ،درعیہ،سکاکائ،تربائ،اور وادی الدواسر شامل ہیں۔