رانا فواد ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے نقش قدم کر چل نکلے

جمعہ 17 فروری 2017 01:24

رانا فواد ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے نقش قدم کر چل نکلے
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد مختلف طریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے مشہور ہیں اور کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے ”بدیسی ڈانس“ کے ذریعے اپنے مداحوں کے دل موہ لیے ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھیلے گئے اس مقابلے کے دوران جب کراچی نے لاہور کے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں سنیل نارائن نے جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کوپوویلین واپس بھیجا جس کے بعد جب کیمرہ رانا فواد پر گیا تو وہ مشہور کیربیئن ڈانس”گینگنم سٹائل “کرتے نظر آئے ۔ یاد رہے کہ 2012ءکا ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے یہ ڈانس کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیتے تھے ۔