گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا سہیون شریف میں شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد بے گناہ اور معصوم ا فراد کے جاںبحق پر افسوس

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

ْ کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سہون میں لال شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد بے گناہ اور معصوم ا فراد کے جاںبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ دہشتگرد اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے ملک میں خوف و ہراس و بے یقینی پیدا کرکے عدم تحفظ کی فضاء پیدا کررہے ہیں وہشت و دہشت پر مبنی اس ذہنیت کے خاتمے کیلئے ہمیں یک جاہوکر ان عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنانا ہوگا گورنر نے دھماکہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :