بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار میں جماعت ہفتم کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے طلباء کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 19فروری مقرر

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار میں جماعت ہفتم کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے طلباء کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ اب19فروری 2017مقررکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جماعت ہفتم کے لئے انٹری ٹیسٹ 5فروری 2017کو منعقد ہوا تھا ۔ تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے چند امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے لہٰذا مذکورہ انٹری ٹیسٹ اب 19فروری کو صبح ساڑھے نو بجے بوائز اسکائوٹ ہال نزد پی ٹی وی اسٹیشن کوئٹہ میں دوبارہ منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :