میٹرک کے امتحان کے دوران امتحانی مراکز کے حدود میں دفعہ 144نافذ

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ میٹرک کے امتحان کے دوران امتحانی مراکز کے حدود میں دفعہ 144نافذ ہوا کردیا گیاہے امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے سے متعلق پابندی پر عملدر آمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ امتحانی مراکز کی حدود میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانیںپیپرز کے اوقات کار کے دوران بند رہیںگی ۔ کسی بھی امتحانی مراکز کے قریب نقل کا مواد پایا گیا۔تو مذکورہ فوٹو اسٹیٹ کے دکان کو سر بمہر کر تے ہوئے مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔