صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے آکسیجن پلانٹ کی خرابی شکایات پر ازخودنوٹس لے لیا

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے آکسیجن پلانٹ کی خرابی اور ڈیرہ مراد جمالی ومنجھوشوری میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار سے متعلق عوامی شکایات پر ازخودنوٹس لے لیا اور اس ضمن میں تمام ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کرکے کاروائی شروع کردی ۔