پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد عوام نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو وہاں گھس کر مارنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 00:10

پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد عوام نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) پے درپے دہشت گرد حملوں کے بعد عوام نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو وہاں گھس کر مارنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کو پے درپے دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں 100 سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔

(جاری ہے)

حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق ان دہشت گرد حملوں میں ملوث دہشت گرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے پاکستان آئے۔

پاکستان کو لہو لہان کرنے والی کالعدم تحریک طالبان کی قیادت افغانستان میں موجود ہے۔ گزشتہ 5 روز کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ عوام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو وہاں گھس کر مارا جائے۔ دہشت گردوں کیخلاف کسی بھی کاروائی کیلئے پاک فوج کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :