آسٹریلین شہری نے 330 فٹ طویل کوڑا بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 فروری 2017 23:55

آسٹریلین  شہری نے 330 فٹ طویل کوڑا بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس ویڈیو میں اس نے دنیا کے سب سے لمبے 330 فٹ  کے کوڑے کو دکھایا ہے۔
ناتھن گریگس کے پاس اس سے پہلے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بار کوڑا پٹخانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب پر پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں اسے ڈیفیانس مل سکیٹ پارک، چارٹرز ٹاور، کوئنزلینڈ میں  سب سے لمبا کوڑا دکھاتے ہوئے دکھایا گیاہے۔
ناتھن کا کہنا ہے کہ اسے کوڑا ڈیزائن کرتے اور بنانے میں تین ماہ لگے ہیں۔ناتھن نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے  329فٹ 7.5 انچ لمبے اس کوڑے کو پٹخا کر بھی دکھایا۔
ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ایک ہی شرط تھی کہ کوڑے کی نوک سے 33 فٹ کے فاصلے تک اس کی آواز سنائی دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :