ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

لاہور میں بی بی پاکدامن مزار اور شاہ شمس تبریز کے مزار کو زائرین کیلئے بندکردیا گیا ، شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت

جمعرات 16 فروری 2017 23:30

ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
اسلام آباد/ملتان /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء)ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، لاہور میں بی بی پاکدامن مزار اور شاہ شمس تبریز کے مزار کو زائرین کیلئے بندکردیا گیا ، شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیہون شریف میں حضرت سخی لال شہباز شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد پورے ملک میں دہشتگردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔

لاہور میں مزار بی بی پاکدامن اور ملتان میں شاہ تبریز کے دربار کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ۔ اسلام آباد میں امام بری دربار کو بھی وقتی طور پر عوام کیلئے بند کردیا گیا اور گولڑہ شریف دربار پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ۔ اس کے علاوہ بڑی شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس تعینات کردی گئی اور ملک بھر کے مذہبی مقامات پر بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا ۔