وفاقی وزیر کامران مائیکل کی سیہون شریف دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کی سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدرد ی اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے ورثائ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کامران مائیکل نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں۔