رضا ربانی، مولانا غفور حیدری،راجہ ظفرالحق اور اعتزاز احسن کی درگاہ لال شہباز قلندر پر دھماکے اور دہشت گردی کی لہر کی مذمت

شہید و زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار

جمعرات 16 فروری 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے سیون شریف میں درگاہ لال شہباز قلندر پر ہونے والے بم دھماکوں اور ملک میں دہشت گردی کی اس نئی لہر کی شدید مذمت کی ہے اور ان دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا پوری قوم دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہے اور یہ کہ اگر دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست کئے جا سکتے ہیں تو وہ خام خیالی کا شکار ہیں ۔ اس قسم کی دہشت گرد کارروائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹ چوہدری اعتزاز احسن نے بھی سیون شریف دھماکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بزدل دشمن نے بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا ۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :