صدر مملکت ممنون حسین کی سیہون شریف دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت،دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری رہے گا،عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی،صدر ممنون حسین

جمعرات 16 فروری 2017 22:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سیہون شریف دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست انسانی جانوں سے کھیلنا بند کردیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری رہے گا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی،معصوم لوگوں کو درندوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور شہیدوں کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے زخمیوں اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔

متعلقہ عنوان :