جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل بندیشہ کبڈی کلب جہانگیر نے جیت لیا

جمعرات 16 فروری 2017 22:51

فیصل آباد۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل 81ج۔ب پنڈوری پینسرہ میںبندیشہ کبڈی کلب جہانگیر نے لالہ کبڈی کلب سمندری کو 33کے مقابلہ میں 40پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا اتحاد کلب نے تیسری اور ندیم کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی چوہدری جاوید گجر ،چوہدری علی اکبر،نیلا گجر نے انعامات تقسیم کیے ۔

طیب گیلانی کو بہترین کمنٹری کرنے پر عمرے کا ٹکٹ دیاگیا اول آنے والی ٹیم کو 50ہزار دوئم آنے والی ٹیم کو 30ہزار روپے سوئم آنے والی ٹیم کو 20ہزار اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو10ہزار روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں محمدافضل گجر نیشنل کبڈی پلیئر ،سلطان گجر حاجی داؤد مکہ والے ، رانا فرمان علی سابق ناظم ، حاجی امین گجر شامل ہیں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ وسیم کمبوہ ، شہرام ساجد بھٹو، لالہ عبید اللہ ،جواد احمد اورملک راشد نے وصول کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی غلام مرتضیٰ گجر، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری منشاجٹ ،چوہدر ارشد گجر کونسلر ،حاجی اکرم ، حاجی مشتاق گجر ،چوہدری ندیم جگا، چوہدری زاہد جٹ ، شوکت علی جٹ ،یٰسین عرف وٹو گجرنیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جو مختلف موقع پر اپنے من پسند کھلاڑیوں پر کرنسی نوٹ نچھاور کرتے رہے ۔اس موقع پر عوام کی تفریح کے لیے گھوڑا ڈانس کے مقابلہ جات بھی کروائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :