سکیورٹی خدشات ،پاک سرزمین پارٹی کا ملتان جلسہ اور مرکزی قیادت کا دورہ منسوخ،19فروری کو مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے ملتان میں خطاب کرنا تھا،پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں افتخاررندھاوا اور کرامت شیخ کی سہون شریف دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 22:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) ملک کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک سرزمین پارٹی نے ملتان جلسہ اور مرکزی قیادت کا جنوبی پنجاب کا دورہ ملتوی کردیا،پی ایس پی قائد مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی نے 19فروری کو ملتان میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرنا تھا ،پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چئیرمین افتخاراکبررندھاوا اور زونل انچارج جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قائدین کا دورہ ملتان ملتوی کیا گیا ہے ،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،دریں اثناء پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں افتخار اکبررندھاوا اور کرامت علی شیخ نے درگاہ حضرت لعل شہبازقلندر پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،پی ایس پی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مٹھی بھردہشت گرداس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔