سیہون میں دھماکہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،حافظ نعیم الرحمن

پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا

جمعرات 16 فروری 2017 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں دھماکے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 50افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے دہشت گردی کی ا س کاروائی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پے در پے دہشت گردانہ کاروائیاں ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کر نے کی کوشش اور حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ۔

(جاری ہے)

سہون کے اندر قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار اور غم زدہ ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔