قوم پرسکون رہے ،پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آرمی چیف

خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے پاک فوج دشمن کومذموم مقاصدکے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیگی،فوری انتقام لیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا قوم کے نام پیغام

جمعرات 16 فروری 2017 23:58

قوم پرسکون رہے ،پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ قوم پرسکون رہے ،پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورپاک فوج دشمن کومذموم مقاصدکے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیگی،خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کے روزسیہون شریف میں دربارلال شہبازقلندرمیں خودکش دھماکے کے بعدآرمی چیف نے قوم کی حوصلہ افزائی کیلئے جاری اپنے پیغام میںکہاکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں دشمن قوتیں ملوث ہیں ۔

دشمن کی ایماء پردہشتگردافغانستان کی سرزمین سے حملے کررہے ہیں ۔آرمی چیف نے کہاکہ قوم پرسکون رہے پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورفوج دشمن کوان کے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے فوری انتقام لیں گے اور معصوم شہریوں کے خون کے ہرقطر ے کا حساب لیں گے اب کسی کو کوئی چھوٹ نہیں ملے گی۔ ۔(یاسرعباسی)