بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ آئندہ ماہ سے حل کر لیا جائے گا،وزیر مملکت بلیغ الرحمن

جمعرات 16 فروری 2017 23:52

بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی فنڈز کی کمی وجہ سے نہیں ہو سکی، فنڈز کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، آئندہ ماہ سے ان کی تنخواہوں کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے جمعرات کو سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ملازمین کی طرح بیرون ممالک مشن میں تعینات مستقل ملازمین کی طرح مراعات نہیں دی جاتی ہیں لیکن ان میں سے جو مستقل ہوں گے ان کو دیگر مراعات بھی دی جائیں گی جو مستقل سفارتی مشن کے نمائندوں کو دی جاتی ہیں۔ فنڈز کی کمی سے وجہ سے ایسا ہوا جس کو حل کر لیا گیا ہے آئندہ ماہ سے تنخواہوں کا مسئلہ نہیں ہو گا۔