Live Updates

آوران بلوچستان اور سہیون شریف میں دھماکے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رہنماء تحریک انصاف

دھماکوں میں آرمی جوانوں سمیت اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،عمران خان ودیگر

جمعرات 16 فروری 2017 23:52

آوران بلوچستان اور سہیون شریف میں دھماکے کے واقعات کی شدید الفاظ میں ..
اسلام آباد، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی،نعیم الحق، سید صمصام علی بخاری، عبدالعلیم خان، اعجازاحمدچوہدری، شفقت محمود ، میاں محمودالرشید، شعیب صدیقی ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان ،میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، ولید اقبال ، ظہیر عباس کھوکھر، سہیل ظفر چیمہ ، نعمان چٹھہ نے آوران بلوچستان اور سہیون شریف دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں آرمی کے جوانوں سمیت اتنے بڑے پیمانے پر شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا، انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیںاور دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ، پنجاب اور کے پی کے کے دہشتگردی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جانے چاہئے تھے مگر ایسانہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جانی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جانا چاہئے ، پاکستانی قوم متحدہے اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خا ک ملانے کے لئے سیسہ پلائی دیوا ر بن جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات