سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور سپاہی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘وزیر خوراک بلال یاسین

پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد ہو رہا ہے،دہشت گردوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کا عزم کر رکھا ہے بلال یاسین نے احمد ریاض اقبال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تین لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک پیش کیا

جمعرات 16 فروری 2017 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور سپاہی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار سے زائد جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہیں۔پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد ہو رہا ہے۔پوری قوم نے دہشت گردوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کا عزم کر رکھا ہیں۔

پاکستان کے دل لاہور پر حملہ کرنے والے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک بلال یاسین نے سانحہ لاہور میں زخمی ہونے والے احمد ریاض اقبال کے گھر بلال گنج کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر بلال یاسین نے احمد ریاض اقبال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تین لاکھ روپے کی رقم کا امدادی کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحہ لاہور میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں،سول اور ملٹری ادارے مل کر دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں جاری ہیں جس کی وزیراعلیٰ خودذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دہشت گردی کے خلاف جنگ کاعزم انتہائی مضبوط ہیںآئندہ نسلوں کو اس عفریت سے چھٹکارہ دلوانے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر بلال یاسین نے سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کے اعلیٰ درجات کے لیے فاتحہ خانی بھی کی۔اے سی سٹی اور چیرمین یوسی 55بھی بلال یاسین کے ہمراہ تھے۔