پنڈی گھیب‘رشتہ کے تنا زعہ پر فا ئر نگ سے ایک شخص قتل ‘ دو سرا شدید زخمی ‘ مقدمہ درج

جمعرات 16 فروری 2017 23:43

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) رشتہ کے تنا زعہ پر فا ئر نگ کر کے ایک شخص کو مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا گیا جبکہ دو سرا شخص شدید زخمی ،پولیس رپو رٹ کے مطا بق گذشتہ روز علی الصبح ڈھوک اعوان کا رہا ئشی پچاس سا لہ محمد حنیف ڈرائیور ممتا ز کے ہمراہ ہا ئی ایس نمبر Ris-3786 میں سوار ہو کر پنڈی گھیب آ رہے تھے کہ غر یب وال کے قر یب نا معلوم شخص نے ان کی گا ڑی پر فا ئر نگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں محمد حنیف مو قع پر جا ںبحق جبکہ ڈرایئور ممتا ز شدیدز خمی ہو گیا وا قعہ کی اطلا ع ملتے ہی سب انسپکٹر محمد طفیل اپنے عملہ کے ہمراہ جا ئے وقو عہ پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کا روائی کے لیے تحصیل ہیڈ کو ارٹرہسپتال پنڈی گھیب پہچا دیا جبکہ زخمی ڈرایئور کو را و لپنڈی شفٹ کر دیا گیا وجہ عناد بتا تے ہو ئے متو فی کے بھا ئی محمد لطیف نے شبہ ظا ہر کیا ہے اس کے بھا ئی کا محمد صا دق کے سا تھ رشتہ کا تنا زعہ چلا آ رہا تھا جس کی رنجش کی بنا ء پر محمد صادق نے اپنے دیگر سا تھیوں کے ہمراہ مل کر محمد حنیف کو قتل اور ڈرایئور ممتا ز کو زخمی کیا ہے پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :