دہشتگردچاروں صوبوں میں قتل عام کر رہے ہیں ،ادارے کہاں ہیں ‘سیہون شریف میںخود کش دھماکہ قابل مذمت اور درندگی کی بد ترین مثال ہے

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی سیہون شریف میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 23:43

دہشتگردچاروں صوبوں میں قتل عام کر رہے ہیں ،ادارے کہاں ہیں ‘سیہون شریف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیہون شریف خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ہر روز معصوم شہریوں کا شکار کھیل رہے ہیں اورکوئی انکا پرسان حال نہیں ہے ۔ادارے جواب دیں شہری اپنے جان و مال کے تحفظ کیلئے کہاں جائیں ہمارے بازار محفوظ ہیں نہ مزار ،سڑکیں محفوظ ہیں نہ مسجدیں ۔

دہشتگردوں نے چاروں صوبوں میں دھماکے کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور امن کے دعوے محض دھوکہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں کی حالیہ لہر نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ہم بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکمران آپریشن ضرب عضب کو بھی ریورس کریں گے اور قومی ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگرد پلٹ کر حملہ آور ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے ملنے والی پھانسیوں کا خوف تھا جو نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے ختم کر دیا ،کیا قوموں کی بقا اور تحفظ کے فیصلے اس طرح ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی اول و آخر ترجیح پانامہ لیکس کیس سے بچنا اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ ملک اور قوم کے مستقبل کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے جائیں

متعلقہ عنوان :